- سیلز ٹیکس کےگوشوارےجمع کروائیں
- سیلز ٹیکس کے گوشوارے کی درجہ بندی
- سیلز ٹیکس گوشوارے کی الیکٹرانک فائلنگ
- نظرثانی شدہ سیلز ٹیکس کے گوشوارے
سیلز ٹیکس کےگوشوارےجمع کروائیں
سیلز ٹیکس ایکٹ1990ء یا فیڈرل ایکسائز ایکٹ 2005ء کے تحت رجسٹرڈ ہر فرد کے لیے لازمی ہے کہ وہ سیلز ٹیکس کے گوشوارے جمع کروائے۔
سیلز ٹیکس کا گوشوارہ ٹیکس گزار کی طرف سے فراہم کردہ تفصیلات کی دستاویز ہوتی ہے جس میں ٹیکس گزار نہ صرف ایک ٹیکس مدت کے دوران لین دین کی تفصیلات مہیا کرتا ہے بلکہ وہ اپنا واجب الادا سیلز ٹیکس بھی جمع کرواتا ہے۔
گوشوارے کے فارم میں ٹیکس گزار ایک مخصوص مدت کی تفصیلات دیتا ہے اور متعلقہ ان پٹ ٹیکس اور آؤٹ پٹ ٹیکس کا بھی بتاتا ہے، یہ ٹیکس سیلز ٹیکس کی طے کردہ شرح کے مطابق ہو گا۔ اگر ان پٹ ٹیکس کی رقم آؤٹ پٹ ٹیکس سے بڑھ جاتی ہے تو ریفنڈ کی رقم کا ذکر بھی ٹیکس کے گوشوارے میں کیا جائے گا۔
ایک رجسٹرڈ فرد جن تمام شعبوں میں کام کر رہا ہے ان سب کی تفصیلات ایک گوشوارے کے فارم میں درج کرے گا۔ کسی واحد گوشوارے کی مقررہ تاریخ مرکزی سرگرمی پر لاگو ہونے والے سیلز ٹیکس یا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے مطابق ہو گی۔
اگر سیلز ٹیکس کا گوشوارہ مقررہ تاریخ کے بعد 6 ماہ کے اندر جمع نہیں کروایا جاتا تو پھر وہ متعلقہ علاقے کے کمشنر ان لینڈ ریونیو کی اجازت سے جمع ہو گا۔